یہ مجرمانہ غفلت ہے؟ کراچی میں پی ایس ایل کی تیاریاں مکمل مگر مین ہول کھلا رہ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اج سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے تاہم مکمل تیاریوں کے با وجود اسٹیڈیم کے اطراف میں کئی کھلے مین ہولز شہریوں کے لیے شدید خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

کراچی کے شہریوں نے نیشنل اسٹیڈیم کے مین گیٹ کے پاس کھلے مین ہول پر انتظامی لاپروائی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے کیونکہ یہ کھلے گٹر اور مین ہول کسی بھی وقت جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

شہریوں کے مطابق مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے سے نہ صرف پیدل چلنے والے شہری بلکہ اسٹیڈیم کے عملے اور کھلاڑی بھی خطرے میں ہیں۔ کراچی کے عوام نے میئر مرتضیٰ وہاب سے سوال کیا ہے کہ شہر کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ کی تیاری کے دوران یہ انتظامی کوتاہی کیسے ممکن ہوئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ پی ایس ایل کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک پلانز پر زور دیا جا رہا ہے مگر بنیادی شہری سہولتوں جیسے کھلے مین ہولز کی درست دیکھ بھال پر مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ انتظامی بے حسی انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔

شہریوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ کھلے مین ہولز کسی بڑے سانحے کا باعث بن سکتے ہیں اور میئر مرتضیٰ وہاب پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر شہر کے مین ہولز کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

Related Posts