ایران جنگ پاکستان کی نئی سفارتی شناخت، بھارت نے اثرورسوخ کھودیا۔ششی تھرور

تازہ ترین

تازہ ترین

ششی تھرور
(فوٹو: اے این آئی)

معروف بھارتی صحافی، تجزیہ کار اور سفارت کار ششی تھرور نے اعتراف کیا ہے کہ ایران جنگ میں پاکستان نے نئی سفارتی شناخت حاصل کی جبکہ بھارت پیچھے رہ گیا اور خطے میں اپنا سابقہ اثر و رسوخ تک کھو بیٹھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ کار ششی تھرور نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ آن لائن پیغامات کو دیکھا ہو تو آپ کو پتہ چلے گا کہ مجھے دھچکا کیوں لگا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ بھارتی حکومت کی بہت بڑی سفارتی ناکامی ہے۔

گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں ششی تھرور کو کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ اس سے قبل میں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی یا حکمراں سیاسی جماعت بی جے پی پر تنقید نہیں کی لیکن آج خاموش رہنا صرف اور صرف اندھی وفاداری ہوگی۔ تلخ حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان عالمی برادری کیلئے مرکزِ نگاہ بنا ہوا ہے۔

ویڈیو میں ششی تھرور نے کہا کہ پاکستان نے اپنی نئی شناخت بنا لی اور خود کو عالمی استحکام فراہم کرنے والا ملک بنا لیا جبکہ بھارت آج اپنا سفارتی اثاثہ کھو رہا ہے اور عالمی سطح پر تیزی سے اپنے اثرورسوخ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا اور ہمارے ملک کی توجہ کن معاملات پر ہے؟ کیونکہ پوری ہی بھارتی قوم انتشار کا شکار ہے۔

ششی تھرور نے کہا کہ بھارتی قوم دھرندر 2 جیسی فلمیں دیکھ کر ان پر تبادلہ خیال کرنے میں مشغول ہے جبکہ ہم حقیقی دنیا میں شکست کھا رہے ہیں۔ مجھے آج زبان اس لیے کھولنی پڑی کیونکہ ہم زیادہ دیر تک خاموش رہنے کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ اس دوران عالمی سطح پر طاقت کا توازن ہمارے خلاف تبدیل ہوسکتا ہے۔

 

Related Posts