پاکستان کے سپر اسٹار گلوکار عاطف اسلم کے مداحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ ان کا کنسرٹ جو 19 اپریل 2026 کو دبئی ارینا میں ہونا تھا موخر کر دیا گیا ہے اور یہ اب یہ شو 27 نومبر 2026 کو اسی مقام پر منعقد ہوگا۔
عاطف اسلم اپنے مشہور گانوں کی لائن اپ کے ساتھ پرفارم کرنے والے تھے لیکن منتظمین نے ایونٹ کی تاریخ تبدیل کر دی ہے اور مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ نئی تاریخ پر شرکت نہ کر سکیں تو 19 اپریل 2026 سے قبل اپنے ٹکٹ خریدنے کے مقام سے رابطہ کریں تاکہ ریفنڈ یا دیگر متبادل انتظامات کیے جا سکیں۔
کنسرٹ میں اطف اسلم کے مشہور گانے شامل ہوں گے جن میں روحانی دھنوں جیسے تاجدارِ حرم اور جینا جینا کے علاوہ عوام میں پسندیدہ گانے جیسے دل دیان گلاں اور عادت بھی شامل ہوں گے۔
یہ ایونٹ Peace Homes Development کے زیر اہتمام اور Dubai Calendar کی حمایت سے پیش کیا جائے گا اور منتظمین کا کہنا ہے کہ نئی تاریخ پر یہ شو مداحوں کے لیے زیادہ ذاتی اور دلچسپ تجربہ فراہم کرے گا۔
ایونٹ کی تفصیلات:
تاریخ: اتوار، 27 نومبر 2026
وقت: شام 7:30 بجے
مقام: Coca-Cola Arena، دبئی
ٹکٹ کی قیمت: Dh150 سے آغاز
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








