سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پیٹرول پمپ پر ایک کم عمر لڑکی دو افراد کو براہِ راست گولی مارتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے جنہوں نے مبینہ طور پر ایک بحث و مباحثے کے دوران اس کے والد کو تھپڑ مارا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے کم عمر بچی کی ہمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب دو افراد اس کے اکیلے والد کو تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے تو اس نے بغیر کسی خوف کے گاڑی سے پستول نکالی اور دونوں افراد پر فائرنگ کر دی۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی بچی نے فائرنگ کی اس کے والد نے صورتحال کو سنبھالتے ہوئے فوری طور پر اس کے ہاتھ سے پستول چھین لی۔
ایک صارف نے لکھا کہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بیٹی اپنی زندگی میں اپنے والد کے ساتھ بدمعاشوں کی بدتمیزی برداشت کرنے کو تیار نہیں تھی۔ خوش قسمتی سے والد نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے ایک ممکنہ جان لیوا واقعے کو روک لیا جو دونوں کے لیے ایک بڑے مسئلے کا سبب بن سکتا تھا۔ صارف نے کم عمر لڑکی کو بہادر بیٹی اور اس کے والد کو سمجھدار شخص قرار دیتے ہوئے اسے ایک خطرناک مگر مؤثر امتزاج کہا۔
Amazing, the daughter was not going to put up with bullies messing with her dad while she is alive. fortunately, dad stepped in to prevent death that could have led to a major issue for both. Brave daughter & smart dad, deadly combination.
— Abdi ibn Said (@AbdiibnSaid1) April 10, 2026
کہانی میں اس وقت نیا موڑ آیا جب متعدد صارفین نے بچی اور اس کے والد کی دیگر ویڈیوز بھی شیئر کرنا شروع کر دیں۔ کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ شخص ایک ٹک ٹاکر ہے جس کی اس سے قبل بھی ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہی ہیں۔
صارفین نے باپ بیٹی کی ماضی کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ٹک ٹاک ٹائپ ڈیمو لگتا ہے۔ ان کے مطابق تمام ویڈیوز میں ایک ہی اداکار اور ایک ہی انداز نظر آتا ہے جبکہ ایک اور شیئر کی گئی ویڈیو میں یہی شخص کبھی غریب کے روپ میں اور فائرنگ والی ویڈیو میں امیر شخصیت کے تاثر میں دکھائی دیتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








