گرل فرینڈ کے ساتھ گھومنا پڑ گیا مہنگا، بیوی نے بیچ سڑک بنا دیا تماشا، دیکھیں وائرل ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اسکرین گریب

پاکستان کے ایک پوش علاقے میں سڑک کنارے اس وقت ایک مکمل ڈرامائی منظر دیکھنے کو ملا جب ایک شخص اور اس کی مبینہ گرل فرینڈ کو اُس کی بیوی نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر سرعام پھینٹا لگا دیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری اپنی مبینہ گرل فرینڈ کے ساتھ ڈی ایچ اے کے کسی علاقے میں موجود ہے۔ (ویڈیو میں شہر کا ذکر نہیں کیا گیا) کہ اسی دوران اُس کی بیوی وہاں پہنچ گئی اور دونوں کو ایک ساتھ دیکھ لیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بیوی نے عوامی مقام پر ان کا سامنا کیا اور بات جلد ہی جھگڑے میں بدل گئی جہاں بیوی نے مبینہ طور پر گرل فرینڈ کو مکے مارے۔

گرل فرینڈ نے بھی جواب میں مزاحمت کی، اور جب شوہر نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو اسے بھی تھپڑ مار دیا گیا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس نوعیت کے واقعات عام ہیں، جہاں اس طرح کے تصادم اکثر شاپنگ مالز یا ریسٹورنٹس جیسے عوامی مقامات پر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ایسے حالات میں شریکِ حیات کا فوری ردعمل عموماً صدمہ، غصہ اور شدید جذباتی کیفیت پر مبنی ہوتا ہے۔

تاہم جب ایسے عوامی جھگڑوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں تو وہ مزید ڈرامائی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔

Related Posts