سگے بیٹے نے باپ سے جنیے کا حق چھین لیا! جے یو آئی (ف) کے رہنما افسوسناک واقعے میں جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

خیبر پختونخوا سے ایک نہایت افسوسناک اور چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے جس نے نہ صرف سیاسی و تعلیمی حلقوں بلکہ عام عوام کو بھی گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایک معروف مذہبی و تعلیمی شخصیت کی زندگی کا خاتمہ ایسے انداز میں ہوا جس کا تصور بھی لرزا دینے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیئر رہنما اور معروف تعلیمی شخصیت حاجی محمد شاہ کو ان کے سگے بیٹے نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اس دردناک واقعے نے علاقے میں شدید غم و غصے کی فضا پیدا کر دی ہے۔

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافی زاہد جان نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام خار کے سینیئر رہنما اور ریٹائرڈ پرنسپل حاجی محمد شاہ کو ان کے اپنے بیٹے نے گولی مار کر زندگی سے محروم کر دیا۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی اسی نوعیت کا ایک ہولناک سانحہ پیش آ چکا ہے۔ گزشتہ سال اگست میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو بھی ان کے بیٹے نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

مفتی کفایت اللہ جے یو آئی (ف) کے ضلعی امیر تھے اور اس اندوہناک واقعے میں ان کے ایک بیٹے اور بیٹی بھی جان کی بازی ہار گئے تھے۔ یہ واقعات نہ صرف خاندانوں بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک سنجیدہ سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔

Related Posts