کراچی: استیٹ بینک آف پاکستان کو 2 ارب ڈالرز موصول ہوگئے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یہ رقم وزارتِ خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو ٹرانسفر کی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ سعودی وزارتِ خزانہ نے 15 اپریل 2026 کو 2 ارب ڈالرز کی رقم ٹرانسفر کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے جدہ میں ملاقات کی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹ میں دو ماہ کی مختصر توسیع دینے پر رضامندی ظاہر کی اور اپریل کے دوران ہی پاکستان کو یہ رقم یو اے ای کو واپس کرنا تھی۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 ماہ کی توسیع کا فیصلہ فروری میں اس وقت سامنے آیا جب نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے رواں ہفتے اماراتی حکام سے براہ راست رابطہ کیا۔ اس توسیع پر 6.5 فیصد شرح سود کا اطلاق کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ اقدام پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے جائزہ مذاکرات سے عین قبل انتہائی اہمیت کا حامل رہا۔ پچھلی ایک ماہ کی توسیع ختم ہونے میں صرف چند دن باقی تھے اس لیے یو اے ای کی جانب سے یہ عارضی ریلیف پاکستان کے لیے بروقت ثابت ہوا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








