پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے سنسنی خیز میچ کیلئے حیدر آباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر پنڈیز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 11 کے چوبیسویں میچ میں حیدر آباد کنگز مین کے کپتان مارنش لبوشین نے ٹاس جیت کر پنڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آسانی سے 8وکٹس سے شکست دے کر ایونٹ میں چھٹی فتح اپنے نام کرلی تھی۔
کراچی میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز 37 اور رائلی روسو 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ خواجہ نافع نے 20 اور کپتان سعود شکیل نے 16 رنز بنائے جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد باسط نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بعد ازاں 155رنز کا ہدف حاسل کرنے کیلئے پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور بابر اعظم کی ناقابل شکست 71رنز کی اننگز کی بدولت 155رنز کا ہدف 9 گیندیں قبل ہی پورا کرلیا۔ محمد حارث نے 35 جبکہ کوشل مینڈس نے 21رنز بنائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








