بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بشریٰ بی بی
(فوٹو: آن لائن)

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مجھے گزشتہ شب ان کی ہسپتال منتقلی کی اطلاع دی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ حکومت بشریٰ بی بی کی صحت کی صورتحال اور طبی علاج کی تفصیلات فراہم کرے۔ سابق خاتونِ اوّل کو ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کے اہل خانہ بھی بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت چاہتے ہیں اور یہ ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے اپنے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق رپورٹس انتہائی تشویشناک ہیں، اور ان کی صحت اور اسپتال منتقلی کے حوالے سے مبینہ غفلت اور خاموشی پر پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

شفیع جان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں کی صحت کے حوالے سے مسلسل غفلت کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ بشریٰ بی بی کو بنیادی طبی سہولیات سے محروم رکھنا آئین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی ایک غیر سیاسی خاتون ہیں اور پنجاب حکومت کی جانب سے کسی بھی سیاسی بنیاد پر ان کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک ناقابلِ قبول ہے۔وفاقی اور پنجاب حکومتیں عمران خان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جو پہلے بھی ناکام ہوئیں اور آئندہ بھی ناکام ہوں گی۔

Related Posts