مہوش حیات کی بین الاقوامی گلوکار سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

مہوش حیات اور ایکون
مہوش حیات اور ایکون، فوٹو انسٹا

دلکش اداکارہ مہوش حیات کی عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایکون سے ملاقات کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

 معروف اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ میوزک اسٹار ایکون سے ملاقات کی ہے۔ اداکارہ نے اس ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جن میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نئی بحث شروع ہو گئی۔ کچھ صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جبکہ بعض نے قیاس آرائی کی کہ دونوں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے کے باوجود مستقبل میں کسی مشترکہ پروجیکٹ پر کام کر سکتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے مہوش حیات کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ جس شخصیت کو وہ بچپن سے سنتی آئی ہیں، ان سے ملنا ایک عجیب مگر خوشگوار احساس تھا، اور ایکون کو انہوں نے ایک بہت ہی پیاری اور خوش اخلاق شخصیت قرار دیا۔

Related Posts