اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی ہدایت پر اسمبلی اجلاس 22 اپریل سہ پہر 3 بجے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم (ارباب نیاز اسٹیڈیم) پشاور میں ہو گا، اسمبلی سیکریٹریٹ نے مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلے کے مطابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے آئین و قواعد کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس طلب کیا ہے۔
اسپیکر نے ہدایت کی ہے کہ اجلاس کے دوران تمام انتظامی سیکرٹریز کی بروقت موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایوان کی کارروائی مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھائی جا سکے۔
اس کے ساتھ ساتھ ارکان اسمبلی کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
تاہم ایوان کا اجلاس کرکٹ اسٹیڈیم میں بلانے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے کہ اس کا مقصد کیا ہے؟ کیا عمران خان سے اظہار یکجہتی مقصد ہے یا کوئی اور سیاسی مہم جوئی پیش نظر ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








