طلبا کیلئے بڑی خوشخبری، فیل ہونے پر اب مزید مواقع ملیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے فیل ہونے والے طلبا کے لیے بڑا ریلیف دیتے ہوئے امتحانی مواقع 4 سے بڑھا کر 6 کر دیے ہیں۔ اس نئی پالیسی کے تحت طلبا اب 4 سال کے عرصے میں 6 مرتبہ امتحان دے سکیں گے۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق سالانہ امتحان 2024 سے ہوگا، اور اس کا مقصد طلبا کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس سے پہلے طلبا کو محدود مواقع میسر تھے، تاہم اب انہیں مزید مواقع دیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی تعلیمی کمی کو پورا کر سکیں۔

یہ پالیسی میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے ساتھ ساتھ او لیول اور اے لیول سمیت تمام گروپس پر لاگو ہوگی۔ اس کے علاوہ جو طلبا اضافی مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے، انہیں موجودہ نصاب کے تحت ہی امتحان دینا ہوگا۔

مزید یہ کہ جو طلبا کسی مضمون میں پاس ہونے کے بعد اضافی مضامین کے امتحانات دینا چاہیں گے، ان پر بھی یہی پالیسی لاگو ہوگی، جس سے تعلیمی نظام میں مزید لچک پیدا ہونے کی توقع ہے۔

Related Posts