عالیہ بھٹ خوفزدہ، لوگ سیلفی لینے کیلئے کتنے قریب آئے؟ تکلیف دہ کہانی

تازہ ترین

تازہ ترین

عالیہ بھٹ
(فوٹو: آن لائن)

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ خوفزدہ ہوگئی تھیں کیونکہ لوگ سیلفی لینے کیلئے حد سے زیادہ قریب آگئے، اداکارہ نے تکلیف دہ کہانی بیان کردی۔

اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے 2012 میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ہیروئن کی حیثیت سے قدم رکھنے والی فنکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ایک موقعے پر ائیرپورٹ عملے نے انہیں اس طرح گھیر لیا کہ وہ خوفزدہ ہو کر ایک کونے میں کھڑی ہونے پر مجبور ہوگئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Irshad (@irshad_dubai)

اداکارہ کے باڈی گارڈ کے بیان کے مطابق بعض اہلکار سیلفی لینے کیلئے فنکارہ کے کندھے پر ہاتھ رکھنے لگے جس سے عالیہ بھٹ نے غیر آرام دہ محسوس کیا اور ایک جانب چلی گئیں۔ بھارت میں اکثر اوقات شوبز شخصیات کو عوام کے اس قسم کے رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے بعض اوقات افراتفری پھیل جاتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lokmat (@lokmat)

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ کے باڈی گارڈ ذیشان قریشی نے بتایا کہ عالیہ بھٹ ایک غیر ملکی مقام پر سفر کے دوران اس واقعے کا شکار ہوئیں جب ائیرپورٹ اسٹاف کے علاوہ کسٹمز افسران نے بھی ان کو گھیر لیا اور سیلفی لینے کیلئے کندھے پر ہاتھ رکھنا شروع کردیا، میں 3 سے 4 سال تک عالیہ بھٹ کے ساتھ رہا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by GnGmagazine (@gngmagazine)

ذیشان قریشی نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ عالیہ بھٹ نے امیگریشن کلیئر کی اور باہر نکل کر ایک کونے میں کھڑی ہوگئیں۔ ائیرپورٹ عملہ ان کو اکیلا پا کر قریب پہنچ گیا کیونکہ باڈی گارڈ سمیت ان کا پورا عملہ ابھی قطار میں تھا۔ وہ لوگ کہنے لگے کہ میڈم بس ایک تصویر چاہئے، صرف ایک تصویر۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 🍯 (@planet.aliaabhatt)

انہوں نے کہا کہ وہ سب قریب آگئے، بے چاری عالیہ بھٹ ہاتھ پاؤں سمیٹ کر خوفزدہ کھڑی تھیں۔ جب میری امیگریشن کلیئر ہوئی تو میں ان کی طرف بھاگا اور افسران سے پیچھے ہٹنے کو کہہ دیا۔ میں نے اہلکاروں کو ڈانٹا کہ اگر کوئی لڑکی اکیلی کھڑی ہو تو فاصلہ رکھنا سیکھیں۔ پھر میں نے عالیہ کو مناسب انداز میں وہاں سے باہر نکالا۔

Related Posts