مریم نواز دیہی خواتین کو مزید مویشی فراہم کریں گی، دبنگ اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

سی ایم مریم نواز، فوٹو پاکستان ٹوڈے انسٹا
سی ایم مریم نواز، فوٹو پاکستان ٹوڈے انسٹا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی کاوشوں سے پنجاب لائیواسٹاک کے شعبے میں بڑی پیشرفت کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب لائیواسٹاک کے تحت 10 لاکھ جانور ایکسپورٹ کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے گوشت کی برآمد کے حوالے سے چینی کمپنی سمیت 7 اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

منصوبے کے مطابق چین کی ‘گلوبل میٹ کمپنی’ پامکو کے اشتراک سے پنجاب میں بوائلر یونٹ نصب کرے گی، جہاں بڑے پیمانے پر بوائلڈ میٹ برآمد کے لیے تیار کیا جائے گا۔ ایکسپورٹ کا ہدف پورا کرنے کے لیے 3 لاکھ بھینسوں، گائے اور 3 لاکھ مینڈھوں کی فیٹنگ کی جائے گی، جبکہ مجموعی طور پر 20 لاکھ جانوروں کی ٹیگنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لائیواسٹاک سیکٹر میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پنجاب کی ہر تحصیل میں اسٹیٹ آف دی آرٹ وٹرنری اسپتال قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس کے علاوہ ہر تحصیل میں مویشیوں کے علاج کے لیے 4 موبائل وٹرنری ڈسپنسریاں بھی فعال کی جائیں گی۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا کوٹہ بھی دگنا کر دیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب لائیواسٹاک مشینری کی خریداری پر 60 فیصد تک سبسڈی فراہم کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار لائیواسٹاک فارمنگ سیکٹر کی میکانزیشن کی جا رہی ہے۔

Related Posts