ایف آئی اے اہلکار نے ایسا کہہ کیا دیا کہ اقرار الحسن بھڑک اٹھے اور یوتھیا قرار دے کر استعفے کا مطالبہ کردیا، دیکھئے ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

اقرار الحسن، فائل فوٹو

ایئرپورٹ پر پیش آئے ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں سابق اینکر اقرار الحسن کو ایف آئی اے کے ایک اہلکار سے تلخ جملوں کا تبادلہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کے مطابق اقرار الحسن نے اہلکار پر الزام عائد کیا کہ وہ یونیفارم میں کھڑے ہو کر سیاسی گفتگو کر رہا تھا۔ اس پر اقرار الحسن شدید غصے میں آگئے اور اہلکار کو “یوتھیا” کہہ دیا، ساتھ ہی اس سے معافی مانگنے اور استعفیٰ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

وائرل ویڈیو میں اقرار الحسن کو ایف آئی اے اہلکار سے تلخ لہجے میں گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے،اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ ہمت تو کرو نا یار اگر خان کے فالور ہو تو تھوڑی سی دلیری تو دکھاؤ، مرد کے بچے بنوں نا، جو بات کی ہے مانو تو سہی۔

اس پر ایف آئی اے اہلکار کاکہناتھا کہ سر آپ بحث کررہے ہیں، سابق صحافی نے کہاکہ آپ بحث کررہے ہیں،میرے ٹیکس کے پیسوں سے یونیفارم پہن کر کھڑے ہیں اور میرے خلاف بات کریں گے۔

اہلکار کاکہنا تھا کہ سر میں اپنی ڈیوٹی کررہا ہوں، اقرارالحسن کاکہنا تھا کہ آپ اپنی ڈیوٹی نہیں کررہے تھے،آپ کو یہ اختیار کس نے دیا کہ یونیفارم میں امیگریشن کاؤنٹر پر کھڑے ہو کر کسی پر سیاسی تبصرہ کریں، آپ کو شرم نہیں آرہی۔ اس بات پر آپ معافی مانگیں۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Related Posts