پاکستانی آٹو انڈسٹری میں ہلچل! انڈس موٹر کا اربوں روپے کا نیا پلان

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹویوٹا انڈس موٹرز
علامتی فوٹو

انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ جو مقامی سطح پر ٹویوٹا گاڑیاں اسمبل کرتی ہے، نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بورڈ نے پاکستان میں گاڑیوں کی مقامی پیداوار (لوکلائزیشن) کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 1 ارب روپے کی اضافی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔

کمپنی نے یہ پیشرفت پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس کے ذریعے شیئر کی۔ اس کے مطابق یہ سرمایہ کاری 30 اگست 2024 کو کیے گئے پہلے وعدے کے تسلسل میں ہے، جس کے تحت 4.1 ارب روپے کی لاگت سے گاڑیوں کے موجودہ ماڈلز کے پرزہ جات اور اجزاء کی لوکلائزیشن کی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ دسمبر 2026 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

اس نئی سرمایہ کاری کے بعد لوکلائزیشن منصوبے میں مجموعی سرمایہ 5.1 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ پروگرام اس کی طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد مقامی سطح پر آٹو پارٹس کی تیاری بڑھانا اور درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے۔

نوٹس کے مطابق یہ رقم پلانٹ اور مشینری، مولڈز، ڈیز، آلات اور دیگر بنیادی ڈھانچے پر خرچ کی جائے گی جو مقامی پرزہ جات کی تیاری کے لیے ضروری ہیں۔

اس سے قبل کمپنی نے یہ بھی تجویز دی تھی کہ آئندہ آٹو پالیسی 2026–31 میں Completely Knocked Down (CKD) اور Completely Built Up (CBU) گاڑیوں کے درمیان کم از کم 40 فیصد ٹیرف فرق برقرار رکھا جائے تاکہ مقامی صنعت کی مسابقت اور روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Related Posts