پاکستان کی مقامی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں غیر ملکی کرنسیوں کے نرخوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے جس نے کاروباری حلقوں اور عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں آج 30 اپریل 2026 کی صبح امریکی ڈالر 279.25 روپے میں خریدا جبکہ 279.90 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جو درآمدی اخراجات اور مہنگائی پر براہِ راست اثر ڈال سکتا ہے۔
اسی طرح برطانوی پاؤنڈ 376.82 روپے خرید اور 381.92 روپے فروخت کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ یورو بھی 326 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال 74.40 سے 75.40 روپے اور یو اے ای درہم 76.02 سے 77.02 روپے کے درمیان ٹریڈ ہو رہا ہے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔کینیڈین ڈالر 203 سے 206 روپے اور آسٹریلوی ڈالر 198 سے 203 روپے کے درمیان موجود ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مستحکم دکھائی دی جہاں یہ 278.7 روپے سے بڑھ کر 279.2 روپے تک پہنچ گیا۔ یورو، پاؤنڈ اور دیگر بڑی کرنسیاں بھی معمولی ردوبدل کے ساتھ ٹریڈ ہو رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی پوزیشن، درآمدات میں اضافہ اور مقامی معاشی صورتحال کرنسی ریٹس پر اثر انداز ہو رہے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کرنسی مارکیٹ کی یہ صورتحال نہ صرف تاجروں بلکہ عام صارفین کے لیے بھی اہم ہے کیونکہ اس کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








