اپنا گھر خریدنا ہوا انتہائی آسان! جانیں اپنا گھر ہاؤسنگ پروگرام میں اپلائی کرنے کا طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز کیا جو کم اور درمیانی آمدنی والے افراد خصوصاً پہلی بار گھر خریدنے والوں کی مدد کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو آسان مالی سہولت کے ذریعے گھر کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

یہ منصوبہ اہل افراد کو 25 لاکھ روپے سے لے کر 1 کروڑ روپے تک کا ہاؤسنگ فنانس حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے جس کی واپسی 20 سال کے عرصے میں آسان ماہانہ اقساط کی صورت میں کی جا سکتی ہے۔

اہم خصوصیات

اس اسکیم کے تحت قرض لینے والے زیادہ سے زیادہ 1 کروڑ روپے تک فنانسنگ حاصل کر سکتے ہیں۔

پہلے 10 سال کے لیے 5 فیصد فکس مارک اپ لاگو ہوگا جبکہ باقی مدت میں شرح سود مارکیٹ ریٹس کے مطابق ہوگی۔

قرض کی مدت زیادہ سے زیادہ 20 سال رکھی گئی ہے۔

درخواست دہندگان کو 10 فیصد اپنی رقم (equity) فراہم کرنا ہوگی جبکہ باقی 90 فیصد مالی معاونت شریک ادارے کریں گے۔

اندازاً ماہانہ اقساط

25 لاکھ روپے کے قرض پر تقریباً 16,499 روپے ماہانہ قسط ہوگی۔

50 لاکھ روپے کے قرض پر یہ رقم تقریباً 32,999 روپے ہوگی۔

75 لاکھ روپے کے لیے اندازاً 49,499 روپے ماہانہ ادا کرنا ہوں گے۔

اور 1 کروڑ روپے کے قرض پر ماہانہ قسط تقریباً 65,996 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

اہلیت کے معیار

اس پروگرام کے لیے درخواست دہندہ کا پاکستانی شہری ہونا اور اس کے پاس درست شناختی ہونا لازمی ہے۔

صرف وہ افراد اہل ہوں گے جو پہلی بار گھر خرید رہے ہوں اور ان کے نام پہلے سے کوئی رہائشی جائیداد موجود نہ ہو۔

یہ سہولت 10 مرلہ تک کے گھر یا 1500 مربع فٹ تک کے اپارٹمنٹ پر لاگو ہوگی۔

آمدنی کی کم از کم حد مختلف بینکوں کے مطابق عموماً 25 ہزار سے 40 ہزار روپے ماہانہ کے درمیان رکھی گئی ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ

درخواستیں “اپنا گھر” کے آفیشل پورٹل کے ذریعے یا شریک مالیاتی اداروں کی نامزد برانچز میں جمع کرائی جا سکتی ہیں، جن میں میزان بینک، بینک الفلاح، الائیڈ بینک اور ایم سی بی اسلامک بینک شامل ہیں۔

Related Posts