پیٹرول پر لیوی میں کمی، ڈیزل پر فی لیٹر بھاری بھرکم پیٹرولیم لیوی عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرولیم
(فوٹو: آن لائن)

حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں کمی کرتے ہوئے ڈیزل پر فی لیٹر بھاری بھرکم پیٹرولیم لیوی عائد کردی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تفصیل بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ڈیزل پر فی لیٹر 28 روپے 69 پیسے پیٹرولیم لیوی بھی عائد کر دی ۔ اس سے قبل  ڈیزل پر لیوی کی شرح صفر تھی ۔ پیٹرول پر لیوی 107 روپے 38 پیسے سے کم ہو کر 103 روپے 50 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کی تیل کی قیمت 365 روپے 21 پیسے سے کم کر کے 360 روپے 76 پیسے فی لیٹر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا، عوام نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں  میں مزید اضافہ کرتے ہوئے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 19 روپے 39 پیسے اور پیٹرول کی قیمت 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔

گزشتہ شب سامنے آنے والی پیشرفت کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے سے بڑھا کر 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ پیٹرول کی قیمت 393 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر تک جا پہنچی۔

Related Posts