پاکستان نے کابل میں تعینات پاکستان کے ناظم الامور کی افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے طلبی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے مؤقف میں ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ کابل میں پاکستانی ناظم الامور کو بلانا اس کوشش کا حصہ ہے جس کے ذریعے افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کو مبینہ طور پر حاصل سہولت کاری سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان بارہا یہ واضح کر چکا ہے کہ کنڑ سمیت کسی بھی علاقے میں تعلیمی اداروں کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور اس نوعیت کے تمام دعوے بے بنیاد ہیں، جنہیں ہم خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش سمجھتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ بندی سے مراد مکمل اور جامع نوعیت کی پابندی ہے، اور پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی، خواہ وہ ریاستی سطح پر ہو یا غیر ریاستی عناصر کی طرف سے، ہر صورت میں بند ہونی چاہیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








