امریکہ نے بھارت کے شدید اعتراضات کو نظرانداز کرتے ہوئے پاکستان ایئر فورس کے ایف-16 طیاروں کے بیڑے کے لیے جدید ریڈار سسٹمز اور ایویونکس اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔
686 ملین ڈالر مالیت کے اس دفاعی منصوبے کا مقصد پاکستان کے لڑاکا طیاروں کی آپریشنل صلاحیتوں کو 2040 تک مؤثر رکھنا اور انہیں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہے۔
بھارت نے اس ممکنہ ڈیل پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے روکنے کی کوشش کی تھی، تاہم امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ یہ اقدام انسدادِ دہشت گردی کی جاری کوششوں کو مضبوط بنائے گا اور خطے کے فوجی توازن پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔
امریکی حکام کے مطابق یہ اپ گریڈ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ایک تکنیکی اور دفاعی ضرورت ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








