نجکاری کے باوجود پی آئی اے کا حیران کن اعلان، ملازمین کیلئے خزانہ کھل گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے

پی آئی اے، جسے اربوں روپے کے نقصانات کے باعث نجکاری کے عمل سے گزارا جا رہا ہے، نے ملازمین کے لیے ٹرانسفر الاؤنس اور دیگر مراعات کی صورت میں بھاری مراعات کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے فنانس اور اسٹور ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو 4 مئی تک اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

منتقل ہونے والے ملازمین کو یہ بھی اجازت ہوگی کہ وہ 6 ہفتوں کے دوران 2 دن اسلام آباد اور 4 دن کراچی میں ڈیوٹی انجام دیں۔

منتقل ملازمین کو ایک بار بنیادی تنخواہ کی صورت میں ری لوکیشن اسسٹنس بھی دی جائے گی۔ شادی شدہ ملازمین کو 3 بنیادی تنخواہیں جبکہ غیر شادی شدہ ملازمین کو 2 بنیادی تنخواہیں دی جائیں گی۔

ڈسٹربنس الاؤنس کی مد میں پہلے سال ایک لاکھ روپے، دوسرے سال 75 ہزار روپے اور تیسرے سال 50 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

ہر بچے کی تعلیمی ادارے میں داخلے کے لیے ایک مرتبہ 60 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ایئرلائن ابتدائی 6 ہفتوں کے دوران ملازمین کے رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کے اخراجات بھی برداشت کرے گی۔

پی آئی اے اسلام آباد میں ملازمین کے لیے رہائش کے انتظام اور بچوں کے داخلوں میں بھی معاونت فراہم کرے گی۔

کراچی اور اسلام آباد میں ڈیوٹی انجام دینے کے لیے ایئر ٹکٹس بھی ایئرلائن کے ذمہ ہوں گے، جبکہ قیام کے دوران رہائش کی سہولت پی آئی اے کے کنٹریکٹڈ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں فراہم کی جائے گی۔

Related Posts