سبزی فروش کی معصوم بچے سے نازیبا حرکت! خفیہ ویڈیو لیک؛ مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

سیالکوٹ کی تحصیل پسرور سے ایک افسوسناک واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب ایک شہری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے معاشرتی ذمہ داری کے تحت اسے عام کرنے کا فیصلہ کیا۔

ویڈیو میں مبینہ طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سبزی فروش ایک کم عمر بچے کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ مناظر انتہائی تشویشناک قرار دئیے جا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اس پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sialkot Information (@sialkotinformation)

اطلاعات کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ تھانہ پھلورا میں درج کر لیا گیا ہے تاہم ملزم تاحال فرار ہے اور اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

متعلقہ شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ کیس کو فوری طور پر سی سی ڈی پولیس کے حوالے کیا جائے اور 24 گھنٹوں کے اندر مرکزی ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ انصاف یقینی بنایا جا سکے۔

مزید کہا گیا ہے کہ والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے انہیں گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے حوالے سے آگاہی ضرور دیں تاکہ ایسے واقعات سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔

عوام سے بھی اپیل کی جا رہی ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ذمہ دار عناصر کی نشاندہی اور گرفتاری میں مدد کریں تاکہ ملزم قانون کے مطابق انجام تک پہنچ سکے۔

Related Posts