سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری! جانیں آئندہ بجٹ میں کتنی تنخواہ بڑھے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 7 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکومت یا وزارتِ خزانہ کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں لگ بھگ 7 فیصد اضافہ کرے گی جبکہ پنشنرز کو 5 فیصد تک ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ امکان ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے مزید سہولتیں اور ریلیف اقدامات بھی متعارف کروائے جائیں۔

ملک بھر میں ہزاروں سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد اس ممکنہ اضافے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاہم آخری فیصلہ حکومت کی مالی گنجائش اور مجموعی بجٹ حکمتِ عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

Related Posts