پی ایس ایل 11 کا فائنل، حیدر آباد نے پشاور زلمی کو 130 رنز کا ہدف دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایل
(فوٹو: آن لائن)

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری سنسنی خیز میچ میں حیدر آباد کینگزمین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو پی ایس ایل 11 کا فائنل جیتنے کیلئے 130 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس ہارنے اور پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد حیدرآباد کنگز مین کی اننگز کا آغاز کپتان مارنس لبوشین اور معاذ صداقت نے کیا، مگر ابتدائی لمحات سے ہی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار رہی۔ دوسرے اوور میں مجموعی اسکور 16 پر پہلی وکٹ اس وقت گر گئی جب معاذ صداقت ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد 51 رنز کے مجموعے پر ٹیم کو دوسرا نقصان اس وقت ہوا جب کپتان مارنس لبوشین 20 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کچھ ہی دیر بعد 71 کے اسکور پر تیسری وکٹ بھی گر گئی، عثمان خان صرف 8 رنز بنا سکے، جبکہ عرفان خان ایک رن کے اضافے کے بعد رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

حیدر آباد کنگزمین پر مزید دباؤ اس وقت بڑھا جب 72 کے اسکور پر پانچویں وکٹ بھی گر گئی، نئے کھلاڑی میکس ویل بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے جس سے ٹیم کی کارکردگی مزید متأثر ہوئی۔ اگلے ہی اوور میں 73 کے مجموعی اسکور پر کوسال پریرا بھی ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد 90 رنز پر ساتویں وکٹ گری جب حسان خان 12 رنز کے ساتھ ایرن ہارڈی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پھر 108 کے اسکور پر آٹھویں وکٹ بھی گر گئی، حنین شاہ 9 رنز بنا کر ناہید رانا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ حیدر آباد کی پوری ٹیم 18 اوورز میں صرف 129رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

Related Posts