مئی 2026 میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تعطیلات کے حوالے سے ایک بار پھر دلچسپی بڑھ گئی ہے کیونکہ چاند نظر آنے اور ویک اینڈ کے امتزاج سے چھٹیوں کے دورانیے میں تبدیلی کا امکان سامنے آ رہا ہے۔ابتدائی اندازوں کے مطابق شہریوں کو 4 سے 5 دن تک مسلسل چھٹیاں مل سکتی ہیں تاہم حتمی شیڈول ذوالحج کے چاند پر منحصر ہوگا۔
مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے اجلاس 17 مئی کو منعقد کیا جائے گا۔ اسی بنیاد پر عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے حوالے سے دو مختلف امکانات زیر غور ہیں۔
اگر 17 مئی کو چاند نظر آ جاتا ہے تو عید کی چھٹیاں 27 مئی سے 29 مئی تک یعنی بدھ سے جمعہ کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ اس صورت میں ہفتہ اور اتوار شامل ہونے کے باعث تعطیلات کا دورانیہ بڑھ کر 31 مئی تک جا سکتا ہے جس سے مجموعی طور پر پانچ دن کا وقفہ بن سکتا ہے۔
دوسری طرف اگر ذوالحج کا مہینہ 30 دن مکمل کرتا ہے تو عید 28 اور 29 مئی کو یعنی جمعرات اور جمعہ کے روز ہونے کا امکان ہے۔ اس صورت میں ویک اینڈ کے ساتھ ملا کر چار دن کی چھٹیاں متوقع ہوں گی۔
عید الاضحیٰ مسلمانوں کا ایک اہم مذہبی تہوار ہے جسے دنیا بھر میں تین سے چار دن تک عقیدت اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اسے عید قرباں بھی کہا جاتا ہے۔
یہ تہوار اس لیے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس کا تعلق حج کے اختتام سے ہوتا ہے جو اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں شامل ایک اہم عبادت ہے۔
حج ہر اس مسلمان مرد و عورت پر زندگی میں ایک بار فرض ہے جو جسمانی اور مالی طور پر استطاعت رکھتا ہو اور یہ مقدس سفر سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ادا کیا جاتا ہے۔
حج ہر اس مسلمان مرد اور عورت پر زندگی میں ایک بار فرض ہے جو جسمانی اور مالی طور پر اس کی استطاعت رکھتا ہو اور یہ مقدس سفر سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ادا کیا جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








