وفاق کے خلاف بڑا وار! کے پی حکومت کا ہڑتال کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی، فوٹو دنیا

خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی پالیسیوں کے خلاف احتجاجاً 6 مئی کو صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ، بجلی، گیس اور دیگر اہم معاملات میں صوبے کے ساتھ دانستہ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس ہڑتال کا مقصد صوبے کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہے، جبکہ ایمرجنسی سروسز کو ہڑتال سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاکہ عوام کو کسی ہنگامی صورتحال میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ سے متعلق بھی خدشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ذاتی معالجین کی نگرانی میں علاج کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی، اور اہلخانہ و وکلا سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی اور غیر قانونی اقدام ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبے کے آئینی حقوق کا احترام کیا جائے اور سیاسی قیادت کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے پر نظر ثانی کی جائے۔

Related Posts