زیادہ سگنلز سے انٹرنیٹ تیز ہوگا، اے آئی ملازمت چھین لیگی۔۔۔ اور؟ ایسی 10مزید غلط فہمیاں دور کرلیں

تازہ ترین

تازہ ترین

انٹرنیٹ
(فوٹو: آن لائن)

کیا آپ کو بھی یہ غلط فہمی ہے کہ اگر موبائل فون زیادہ سگنلز ظاہر کرے تو انٹرنیٹ تیز ہوجائے گا اور اے آئی ملازمتیں چھین لے گی؟ کیونکہ یہ غلط فہمیاں بعض اوقات انسان کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دیتی ہیں۔ تو بہتر یہ ہے کہ آج ایسی ہی 10 غلط فہمیوں کو دور کر لیا جائے۔ 

سب سے پہلی غلط فہمی یہ ہے کہ فون کو بار بار چارج کرنے سے فون خراب ہوجاتا ہے تو یہ بات پرانے فونز میں کسی حد تک درست تھی، مگر جدید اسمارٹ فونز میں اسمارٹ بیٹری مینجمنٹ موجود ہوتی ہے۔ آج کل فون کو دن میں کئی بار چارج کرنا عام بات ہے، بس بہت زیادہ گرمی سے بچانا ضروری ہے۔

دوسری غلط فہمی یہ ہے کہ اگر فون کے کیمرے میں میگا پکسل زیادہ ہوں تو تصویر اچھی آئے گی۔ تو صرف زیادہ میگاپکسل اچھی تصویر کی ضمانت نہیں دیتے۔ اصل فرق کیمرہ سینسر، لینس اور سافٹ ویئر پروسیسنگ سے پڑتا ہے، اسی لیے بعض 12 میگا پکسل فون بھی 108 میگا پکسل کیمرے سے بہتر تصاویر لیتے ہیں۔

تیسری غلط فہمی یہ ہے کہ اے آئی ملازمتیں ختم کردے گی، تو حقیقت یہ ہے کہ اے آئی بہت سی ملازمتوں کا طریقہ بدل رہی ہے، مگر نئی نوکریاں بھی پیدا ہورہی ہیں۔ جو لوگ مصنوعی ذہانت کو استعمال کرنا سیکھ لیں گے، ان کے لیے مواقع بڑھ سکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Technology (@technology)

چوتھی غلط فہمی یہ ہے کہ اگر سگنل فل ہوں تو انٹرنیٹ سست نہیں ہوسکتا تو حقیقت یہ ہے کہ فون میں فل سگنل ہونے کے باوجود انٹرنیٹ سست ہوسکتا ہے، کیونکہ رفتار نیٹ ورک لوڈ، بینڈوڈتھ اور کمپنی کے انفراسٹرکچر پر بھی منحصر ہوتی ہے۔ صرف فل سگنلز سے انٹرنیٹ کی رفتار تیز ہونا لازمی نہیں ہوتا۔

پانچویں غلط فہمی یہ ہے کہ میک کمپیوٹر میں وائرس نہیں آسکتے، تو یہ ایک بہت پرانا تاثر ہے۔ میک نسبتاً محفوظ ہوسکتا ہے، لیکن میلویئر اور فشنگ حملے اس پر بھی ہوسکتے ہیں، اس لیے احتیاط ہر سسٹم میں ضروری ہے۔

چھٹی غلط فہمی یہ ہے کہ اگر کمپیوٹر کی رفتار سست ہوجائے تو ریم بڑھانے سے مسئلہ حل ہوجائے گا لیکن حقیقت یہ ہے کہ کبھی کبھی کمپیوٹر کا مسئلہ ریم نہیں بلکہ وائرس، بھرا ہوا اسٹوریج یا پرانا ہارڈ ڈرائیو ہوتا ہے۔ صحیح مسئلہ پہچاننے سے غیر ضروری خرچہ بچ سکتا ہے۔

ساتویں غلط فہمی یہ ہے کہ موبائل چارجنگ کے دوران ایروپلین موڈ آن کرنے سے بیٹری زیادہ تیزی سے چارج ہوجاتی ہے تو حقیقت یہ ہے کہ ایئرپلین موڈ سے کچھ حد تک چارجنگ تیز ہوسکتی ہے کیونکہ نیٹ ورک بند ہوتا ہے۔ مگر فرق اتنا زیادہ نہیں ہوتا جتنا عام طور پر سمجھا جاتا ہے۔

آٹھویں غلط فہمی یہ ہے کہ فون یا کمپیوٹر بار بار ری اسٹارٹ کرنے سے اسے چلانے میں آسانی رہتی ہے اور رفتار تیز ہوجاتی ہے تو حقیقت یہ ہے کہ فون، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ ری اسٹارٹ کرنے سے عارضی بہتری آ سکتی ہے، مگر روزانہ بند کرنا ضروری نہیں۔ جدید فون اور کمپیوٹرز مسلسل چلنے کیلئے ہی ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

نویں غلط فہمی یہ ہے کہ اگر فیکٹری ری سیٹ کیا جائے تو فون 100فیصد درست چلنے لگتا ہے تو حقیقت یہ ہے کہ فیکٹری ری سیٹ کئی سافٹ ویئر مسائل حل کر سکتا ہے، لیکن اگر مسئلہ ہارڈ ویئر کا ہو تو اس سے آسانی نہیں ہوتی۔ بعض اوقات فون کا  پرانا یا خراب پارٹ پھر بھی کارکردگی متاثر کرتا رہتا ہے۔

دسویں غلط فہمی یہ ہے کہ بلو ٹوتھ کے استعمال سے وائرس پھیل جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بلو ٹوتھ سمیت عام فائل شیئرنگ سسٹمز خود وائرس نہیں پھیلاتے۔ خطرہ تب ہوتا ہے جب آپ غیر محفوظ یا مشکوک فائل خود انسٹال کریں۔

Related Posts