قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف پاکستانی افواج کی جانب سے کیے گئے آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ اُس جماعت کو پسند فرماتا ہے جس کے دل متحد ہوں، قدم ہم آہنگ ہوں اور ارادے مضبوط ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کو ایک برس گزر چکا ہے، مگر اس کامیابی کی خوشی اور فخر آج بھی قوم کے احساسات میں تازہ ہے۔
وہ صف جس میں دل ایک ہوں، قدم ایک ہوں، اور ارادے پکے ہوں اللہ اسے پسند کرتا ہے۔ آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال ہو گیا، لیکن یہ جیت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔ یہ صرف ایک آپریشن نہیں تھا، یہ پاکستانی قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری اور اللہ کی مدد کی نشانی تھی۔
دنیا کو آج نفرت… pic.twitter.com/oAW63htJFR
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 10, 2026
سابق کپتان شاہد آفریدی کے مطابق یہ محض ایک عسکری کارروائی نہیں تھی بلکہ یہ پاکستانی عوام کے جذبۂ حمیت، پاک فوج کی جرات اور اللہ کی نصرت کا واضح مظہر تھی۔موجودہ دنیا کو دشمنی کے بجائے امن، رواداری اور انسان دوستی کی ضرورت ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور استحکام کی بات کی ہے، تاہم جب ملک کی عزت اور خودمختاری کو خطرہ لاحق ہو تو پوری قوم متحد ہو کر دفاع کے لیے کھڑی ہو جاتی ہے۔آپریشن بنیان المرصوص نے عالمی سطح پر یہ پیغام دیا کہ حقیقی طاقت صرف اسلحے میں نہیں بلکہ قومی اتحاد، پختہ ایمان اور سچائی کے اصولوں میں پوشیدہ ہوتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








