سندھ کے شہر شکارپور میں بارتیوں کی بس حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جن میں دولہار دلہن بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شکارپور کے علاقے میان جو گوٹھ لنک روڈ پر پیش آیا جہاں بس ٹائی راڈ ٹوٹنے کے نتیجے میں کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں 1بچہ بھی شامل ہے۔
شکارپور پولیس کے مطابق اس واقعے کے نتیجے میں دولہا اور دلہن سمیت 26افراد زخمی بھی ہوگئے جنہں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بس کو یہ حادثہ میاں جو کوٹھ کے مقام پر بلوچستان کے شہر اوستہ محمد سے میرپور برڑو جاتے ہوئے پیش آیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








