لبنان میں اسرائیلی بم حملوں کے نتیجے میں زخمی افراد کے جسموں سے پراسرار ذرات برآمد ہوئے ہیں، حملوں کیلئے استعمال کردہ ہتھیاروں کے متعلق تشویشناک انکشافات سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے اس سے قبل غزہ کو بھی ایسے ہی ہتھیاروں کا نشانہ بنایا تھا۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنگی سرجن ڈاکٹر طاہر محمد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بموں سے نکلنے والے مہلک دھاتی ذرات لبنان میں زخمی شہریوں کے جسموں سے بھی برآمد ہوئے۔
ڈاکٹر طاہر محمد کے مطابق اس سے قبل اسرائیل نے غزہ میں شدید اندرونی زخموں کا سبب بننے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔ لبنانی شہریوں کے جسموں سے بھی اسی طرح کے باریک دھاتی ذرات برامد ہوئے جو دھماکے کے بعد جسم میں پھیل جاتے اور شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ننھے ٹنگسٹن کیوبز جو اسرائیلی بموں سے برآمد ہوتے ہیں، وہ انسانی جسم میں داخل ہو کر اعضا کو بری طرح نقصان پہنچاتے ہیں اور زخموں کا علاج انتہائی پیچیدہ بنا دیتے ہیں۔ غزہ میں بھی شہریوں کے جسم میں ایسے ہی ذرات پائے گئے جو تباہ کن اندرونی زخموں کا باعث بنتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








