راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، اچانک ایسا کیا ہوگیا، جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پنڈی
علامتی فوٹو

راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف کے علاقے کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ آج رات 12 بجے سے ہوگا، جس کے تحت اڈیالہ جیل، حساس تنصیبات اور گرد و نواح میں سخت پابندیاں عائد رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران ہر قسم کے جلسے، جلوس، دھرنے، ریلیوں اور احتجاجی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی خدشات اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Related Posts