موٹر سائیکل مالکان کی موجیں! مریم نواز کا پنجاب کی عوام کے لیے ایک اور پرکشش اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی عوام کو مالی ریلیف فراہم کرنے کیلئے ایک اور اہم اقدام کا اعلان کرتے ہوئے 150 سی سی تک موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس ختم کرنے کے ساتھ ساتھ پیٹرول سبسڈی اسکیم بھی متعارف کروا دی ہے۔

یہ خصوصی ریلیف پیکج 6 اپریل سے 5 مئی 2026 تک نافذ العمل رہے گا جس کا مقصد عام شہریوں، خصوصاً روزانہ سفر کرنے والوں کے اخراجات کم کرنا اور ٹریفک سے متعلق سہولیات میں بہتری لانا ہے۔

موٹر سائیکل سواروں کے لیے حکومت کی جانب سے متعدد سہولتیں دی گئی ہیں۔ رجسٹرڈ مالکان کو ہر ماہ 20 لیٹر تک پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔اسکے علاوہ مقررہ مدت کے دوران موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس 605 روپے، اضافی رجسٹریشن مارک فیس 1000 روپے اور اسمارٹ کارڈ فیس 1300 روپے بھی معاف کر دی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق شہری اپنی سبسڈی حاصل کرنے کے لیے مریم کو بتاؤ ایپ، سرکاری ویب پورٹل یا ہیلپ لائن 1000 کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مہنگائی اور بڑھتے ہوئے سفری اخراجات کے باعث عام آدمی شدید مالی دباؤ کا شکار ہے اور حکومت روزمرہ سفر کرنے والے شہریوں کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

Related Posts