بنگلہ دیش ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف دوسری اننگز 240 پر ڈکلیئر، میچ کا کیا نتیجہ نکلے گا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بنگلہ دیش
(فوٹو: آن لائن)

بنگلہ دیش میں جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوران میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 240 رنز پر ڈکلیئر کردی اور میچ جیتنے کیلئے پاکستان کو آج ہی 268 رنز  کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین آج اس میچ کا پانچواں روز ہے جس کے دوران مہمان ٹیم بھی اپنی دوسری اننگز کھیلے گی، بنگلہ دیش کی جانب سے اننگ ڈکلیئر کرنے پر میچ کا کوئی نتیجہ برآمد ہونے کی امیدوں میں اضافہ ہوا ہے۔

میچ کے پانچویں روز کے پہلے سیشن کے کھیل میں ابتدائی طور پر  68 اوورز میں بنگلہ دیش نے 6 وکٹس کے نقصان پر 219رنز بنائے اور پاکستان کو 246 رنز کی لیڈ کا سامنا تھا۔ بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگ میں 413رنز بنائے تھے جبکہ قومی ٹیم 386رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔

کچھ ہی دیر قبل بنگلہ دیشی پلیئرز مہدی حسن میراز اور تیج الاسلام اس وقت کریز پر موجود تھے جبکہ اس سے قبل اوپنر محمود الحسن جوائے 5 رنز، شادمان اسلام 10 رنز، مومن الحق 56 جبکہ کپتان نجم الحسن شانتو 87رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

بعد ازاں تیج الاسلام 3، تسکین احمد 11 جبکہ مہدی حسن میراز 24رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ بنگلہ دیش نے 240 رنز پر اننگ ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو 5روزہ میچ جیتنے کیلئے صرف 1 روز کے کھیل میں 268 رنز کا ہدف دے دیا۔

Related Posts