کراچی سے کینچھر جھیل جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی جس کے خوفناک مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیزرفتاری کے باعث زرد رنگ کی مسافر بس بے قابو ہو کر سڑک پر ہی الٹ جاتی ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کراچی سے کینجھر جھیل جانے والی کوسٹر حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے۔ اللہ رحم کرے… pic.twitter.com/3NuH5PCyY2— Faisal Shahzad (@FaisalShah84232) May 11, 2026
سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے، واقعے کی ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ حادثے سے قبل ڈرائیور نے بس کو غیر معمولی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیزرفتاری سے چلایا جس سے حادثہ ہوا۔
صارفین کا ماننا ہے کہ اس قسم کے حادثات سے بچنے کیلئے تیزرفتاری سے گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ ڈرائیور کو سخت سزا دئیے بغیر آئندہ ایسے حادثات سے بچاؤ کا صرف خواب ہی دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈرائیورز کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 20 سے 25افراد زخمی ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا تاہم جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








