پنجاب کے شہر سرگودھا کے تھانہ سٹی کے علاقے میں واقع ٹرسٹ پلازہ مارکیٹ میں ٹاک ٹاکر کی جانب سے شہریوں پر پانی پھینک کر غیر اخلاقی اور شرمناک حرکات کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاکر مبینہ طور پر راہگیروں اور خریداری کے لیے آنے والے شہریوں پر بلاوجہ پانی پھینک کر ویڈیوز بناتا اور انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتا رہا ہے جسے مقامی افراد نے انتہائی نامناسب اور توہین آمیز عمل قرار دیا ہے۔
انتہائی شرمناک گری ہوئی حرکت ہے 🥲
سرگودھا تھانہ سٹی پولیس سے درخواست ھے ٹرسٹ پلازہ مارکیٹ میں موجود اس لنڈے کے سستے ڈان کو فوری گرفتار کرکے اسکا سافٹ ویئر اپڈیٹ کیا جائےپلازے میں ہر آتے جاتے شہری پر پانی پھینک کر گری ہوئ حرکت کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرتا ھے… pic.twitter.com/d562N4WFV9
— چوہدری قاسم (@qasm588) May 12, 2026
مزید بتایا گیا ہے کہ اس شخص نے ایک غریب خواجہ سرا پر بھی پانی پھینکنے کی کوشش کی جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرتا رہا۔ اس واقعے نے علاقے میں موجود شہریوں میں شدید اشتعال پیدا کر دیا ہے۔
شہریوں نے تھانہ سٹی پولیس سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شخص کو فوری طور پر گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اور قابلِ مذمت رویوں کا سدباب کیا جا سکے۔
علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ عوامی مقامات پر اسطرح کے واقعات نہ صرف شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کے لیے غیر اخلاقی رویوں کو فروغ دینے کا سبب بھی بن رہے ہیں جنہیں روکنا انتہائی ضروری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








