ہزاروں ملازمین کی ضرورت، ریاض ایئر نے بھرتیوں کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ریاض ایئر اور ایئرہوسٹس
فائل فوٹو

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ریاض ایئر نے ایوی ایشن کے شعبے میں قومی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے “نواۃ کیبن کریو پروگرام” کا آغاز کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں روزگار کے نئے اور وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض ایئر اپنے آپریشنز کو تیزی سے وسعت دے رہی ہے اور اس پروگرام کا بنیادی مقصد ہزاروں سعودی شہریوں کو ایوی ایشن کے شعبے میں شامل کرنا اور انہیں جدید تربیت فراہم کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس پروگرام کو عملی تجربے اور طویل المدتی کیریئر مواقع فراہم کرنے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ شرکاء کو عالمی معیار کی تربیت دی جا سکے۔

فضائی کمپنی کے مطابق آئندہ برسوں میں اس اقدام کے ذریعے ہزاروں سعودی مرد و خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

ریاض ایئر نے مہمان نوازی اور کسٹمر سروس کے جذبے کے حامل 21 سال اور اس سے زائد عمر کے سعودی شہریوں کو اس پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

ٹیلنٹ ایکوزیشن اور بزنس پارٹنرشپ کے نائب صدر نھار الجھنی کے مطابق ریاض ایئر ایوی ایشن کے شعبے میں پائیدار قومی صلاحیتوں کی تیاری کے لیے پرعزم ہے۔

Related Posts