اچانک بادل برس پڑے! لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور میں بارش کے بعد کا خوشگوار منظر ہے
شہر میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی، فوٹو ڈیلی ٹائمز

لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سہ پہر کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں اچانک موسم نے کروٹ لی اور آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئیں۔ کچھ ہی دیر میں شہر کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش شروع ہو گئی جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی، جس سے درجہ حرارت میں واضح کمی واقع ہوئی۔

بارش سے مال روڈ، کلمہ چوک، مسلم ٹاؤن، اچھرہ، شمع سٹاپ، شادمان اور گلبرگ سمیت متعدد علاقے متاثر ہوئے جہاں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے اور آئندہ چند گھنٹوں تک موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

Related Posts