جیل میں تشدد کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے الزام عائد کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر جیل میں تشدد کیا جا رہا ہے، جس کے باعث ان کی ایک آنکھ ضائع ہو چکی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، جبکہ ان سے ملاقاتوں سے متعلق عدالتی فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے سیاسی قیدی کو جیل میں تمام سہولیات میسر تھیں، لیکن عمران خان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ تمام قانونی راستے آزما لیے گئے ہیں، اب وہ اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








