شدید گرمی میں بھی معافی نہیں! جمعرات 14 مئی کو کراچی میں 10 گھنٹے تک بجلی بندش کا شیڈول جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

کے الیکٹرک
علامتی فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں 14 مئی 2026 کو بجلی کی عارضی بندش کا اعلان، کے الیکٹرک نے مینٹیننس شیڈول جاری کر دیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 14 مئی کو شہر کے متعدد فیڈرز پر مختلف اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان کے مطابق یہ بندش گرڈ اسٹیشنز اور لائنوں کی ضروری مرمت اور مینٹیننس کے باعث کی جا رہی ہے۔

شیڈول کے مطابق بیشتر علاقوں میں بجلی صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گی، جبکہ کچھ فیڈرز پر یہ دورانیہ اس سے کم یا زیادہ ہوگا۔

کے الیکٹرک کا جاری کردہ شیڈول برائے 14 مئی جمعرات

متاثر ہونے والے علاقوں میں انعمتہ سوسائٹی، آصف اینڈ ظفر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیکٹریکل ہاؤسنگ، بارنس اسٹریٹ، بہار پمپ، بلسنگ پلازہ، بورسٹل جیل، چاند مارکیٹ، کاؤنٹی گارڈن، دہلی مرچنٹائل چیس، فقیر کالونی، فاطمہ بروچہ، گلوبل سٹی، حفیظ سویٹس، جناح شاپنگ سینٹر، آئی ایس آئی آر ایم یو، جوبلی گیٹ سمیت متعدد علاقے شامل ہیں۔

اسی طرح کے ایریاز جیسے کورنگی زو، ملیر وائرلیس، منگھوپیر روڈ، نارتھ ناظم آباد، شاہراہ فیصل، سیکٹر زیڈ، سلطان پلازہ، ذوالفقار کمرشل اور دیگر مقامات بھی شیڈول سے متاثر ہوں گے۔

کے الیکٹرک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیشگی انتظامات کر لیں تاکہ بجلی کی بندش کے دوران کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

Related Posts