اسٹیٹ بینک کی “گو کیش لیس” مہم، قربانی کے جانور اب ڈیجیٹل خریدیں

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے “گو کیش لیس” مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مویشی منڈیوں میں نقد لین دین کم کرنے اور جدید بینکاری نظام کو فروغ دینے کیلئے 2025 میں 54 جبکہ 2026 میں 96 مویشی منڈیاں اس مہم میں شامل کی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق 22 بینک خریداروں اور بیوپاریوں کی سہولت کیلئے خصوصی کیمپس قائم کریں گے، جہاں کیو آر کوڈ، راست اور موبائل بینکنگ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت دستیاب ہوگی۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ بیوپاریوں، ٹرانسپورٹرز اور دیگر سروس فراہم کرنے والوں کو بھی ڈیجیٹل مالیاتی نظام کا حصہ بنایا جائے گا، جبکہ 14 مئی سے 5 جون تک ٹرانزیکشن اور اکاؤنٹ بیلنس کی حد میں عارضی نرمی بھی کر دی گئی ہے۔

مویشی منڈیوں میں شہریوں کی سہولت کیلئے موبائل بینکنگ وینز، اے ٹی ایمز اور کیش ڈپازٹ مشینیں بھی نصب کی جائیں گی تاکہ خریدار اور فروخت کنندگان آسانی سے لین دین کر سکیں۔

Related Posts