سو سے زائد منڈیاں نیلام، قربانی کے جانور خریدنا آسان، نئی پالیسی نافذ

تازہ ترین

تازہ ترین

مویشی منڈی، فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے لیے قائم کی گئی 114 مویشی منڈیوں میں سے 108 کی نیلامی مکمل کر لی گئی، جبکہ حکومت نے بیوپاریوں اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے نئی فیس پالیسی بھی نافذ کر دی ہے۔

حکام کے مطابق 108 مویشی منڈیاں مجموعی طور پر 13 ارب 28 کروڑ روپے میں نیلام کی گئی ہیں، جبکہ 6 منڈیوں کی دوبارہ نیلامی کی جائے گی کیونکہ پہلی بار موصول ہونے والی بولیوں کو غیر سنجیدہ قرار دیا گیا۔

حکومت پنجاب نے اس سال بڑے جانور کے لیے یکساں فیس 1500 روپے اور چھوٹے جانور کے لیے 300 روپے مقرر کی ہے، جبکہ پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ نیلامی کے عمل میں 16 فیصد پی آر اے ٹیکس بھی شامل کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اس بار پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے توجہ کسانوں اور شہریوں کو براہِ راست ریلیف دینے پر مرکوز رکھی گئی ہے تاکہ ٹھیکیداروں کی جانب سے غیر حقیقی بلند بولیوں اور منافع خوری کو کنٹرول کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی حکمتِ عملی کے تحت مویشی منڈیوں میں شفافیت بڑھانے اور عوام پر اضافی مالی بوجھ کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، تاکہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت زیادہ منظم اور آسان بنائی جا سکے۔

Related Posts