کراچی میں خونی ڈمپر بے قابو، پولیس وین کچل دی، 2 اہلکار جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈمپر
(فوٹو: آن لائن)

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بے قابو اور تیز رفتار خونی ڈمپر نے پولیس وین کچل دی، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کی سپر ہائی وے پر پیش آیا، جہاں تیزرفتار ڈمپر پولیس وین پر چڑھ دوڑا، حادثے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جس جگہ حادثہ ہوا، وہ گڈاپ ٹاؤن کے قریب ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈمپر ڈرائیور حادثے کے بعد فوری طور پر فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ قاتل ڈمپر نے سڑک کے کنارے کھڑی ہوئی وین کو نشانہ بنایا۔ حکام کا ماننا ہے کہ یہ خوفناک حادثہ مبینہ طور پر تیزرفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈمپر حیدر آباد سے کراچی آرہا تھا۔ واضح رہے کہ کراچی میں ڈمپر سمیت ہیوی ٹریفک سے تصادم کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں اضافہ ہوا ہے جس کے خلاف اٹھائے گئے حالیہ اقدامات بے اثر ثابت ہوئے۔ زیادہ تر حادثات قانون کی خلاف ورزی اور تیزرفتاری کے باعث ہورہے ہیں۔

Related Posts