کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری سامنے آگئی، صوبائی حکومت نے شہر میں 500 نئی الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں جدید الیکٹرک بس سروس کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جا رہا ہے، جس کے تحت 500 نئی الیکٹرک بسیں مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ نئی بسیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر کے تین اہم روٹس پر چلائی جائیں گی، جبکہ اورنگی، بنارس اور دیگر علاقوں میں بھی بس سروس شروع کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
شرجیل میمن کے مطابق سندھ حکومت عوام کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور مستقبل میں سندھ بھر میں الیکٹرک بسوں کا نیٹ ورک مزید وسعت دی جائے گی۔
حکومت کے اس اقدام کو کراچی کے ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








