پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت برقرار رہی جبکہ دیگر غیر ملکی کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے کی خرید اور 279 روپے 60 پیسے کی فروخت پر ٹریڈ ہوا۔ برطانوی پاؤنڈ 373 روپے 82 پیسے خرید اور 379 روپے 32 پیسے فروخت پر رہا جبکہ یورو 324 روپے 38 پیسے خرید اور 329 روپے 43 پیسے فروخت کیا گیا۔
سعودی ریال 74 روپے 20 پیسے خرید اور 75 روپے 20 پیسے فروخت پر برقرار رہا جبکہ یو اے ای درہم 75 روپے 90 پیسے خرید اور 76 روپے 90 پیسے فروخت پر ٹریڈ ہوا۔ کینیڈین ڈالر 201 روپے 57 پیسے خرید اور 207 روپے 81 پیسے فروخت پر رہا جبکہ آسٹریلین ڈالر 197 روپے 17 پیسے خرید اور 201 روپے 47 پیسے فروخت کیا گیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 278 روپے 50 پیسے خرید اور 279 روپے فروخت پر بند ہوا۔ برطانوی پاؤنڈ 373 روپے 58 پیسے خرید اور 374 روپے 25 پیسے فروخت پر ٹریڈ ہوا جبکہ یورو 324 روپے 23 پیسے خرید اور 324 روپے 81 پیسے فروخت کیا گیا۔
اسی طرح سعودی ریال 74 روپے 22 پیسے خرید اور 74 روپے 35 پیسے فروخت جبکہ یو اے ای درہم کے نرخ بالترتیب 75 روپے 90 پیسے کے قریب رہے۔ جاپانی ین، سوئس فرانک اور دیگر عالمی کرنسیوں میں بھی معمولی رد و بدل ریکارڈ کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








