جی ایچ کیو: فیلڈ مارشل نے افسران، جوانوں اور شہدا کے اہل خانہ کو اعزازات سے نواز دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب تقسیم اعزازات کے دوران چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک فوج کے افسران، جوانوں اور شہداء کے اہل خانہ کو اعزازات سے نوازا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو میں عسکری اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ فیلڈ مارشل نے افسران، جوانوں اور شہداء کے اہل خانہ کو 50 ہلال امتیاز ملٹری اور 12 تمغہ بسالت عطا کیے۔

شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ شہدا اور غازی قوم کا فخر ہیں۔ وطن کا امن و استحکام شہدا کی بے مثال قربانیوں کا مرہونِ منت ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہدا کے اہل خانہ کی ثابت قدمی اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ سکیورٹی فورسز ملک بھر میں پائیدار قیامِ امن کیلئے پر عزم ہیں۔ جوانوں کی شہادتیں اور قربانیاں سکیورٹی فورسز کے عزم و ہمت کو مستحکم کرتی ہیں۔

Related Posts