ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال سے دور رہنے کیلئے پیسوں کی آفر کی، اداکارہ کے شوہر کا دھماکہ خیز بیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان دونوں کا نکاح ہوچکا ہے اور مومنہ اب ان کی اہلیہ، عزت اور ریڈلائن ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ حبیب نے کہا کہ مومنہ اقبال ان کی عزت اور “ریڈ لائن” ہیں، اگر کسی نے انہیں کراس کرنے کی کوشش کی تو وہ برداشت نہیں کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق حمزہ حبیب نے الزام عائد کیا کہ ثاقب چدھڑ نے ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل انہیں مومنہ اقبال سے دور ہونے کے بدلے بڑی رقم کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔

حمزہ حبیب نے مزید کہا کہ “ثاقب چدھڑ مجھے خرید نہیں سکتا، میں مومنہ کو نہیں چھوڑوں گا۔” انہوں نے اپنی اہلیہ کو “شیرنی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

اداکارہ مومنہ اقبال، ثاقب چدھڑ اور حمزہ حبیب سے متعلق یہ معاملہ سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، جبکہ صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

Related Posts