جرمن قونصل خانہ کراچی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قونصلر اور ویزا سروسز عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت دو روز تک تمام متعلقہ خدمات معطل رہیں گی جبکہ شہریوں کو اپنے معاملات پیشگی نمٹانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق جرمن قونصل خانہ کراچی میں جمعرات 28 مئی اور جمعہ 29 مئی 2026 کو عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث تمام قونصلر اور ویزا خدمات بند رہیں گی۔ اس دوران ویزا پراسیسنگ، قونصلر معاونت اور دیگر متعلقہ امور انجام نہیں دیے جائیں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معمول کی خدمات دوبارہ پیر یکم جون 2026 سے بحال کر دی جائیں گی جبکہ درخواست گزاروں اور سائلین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی اپائنٹمنٹس، دستاویزات کی جمع کروانے اور دیگر ضروری معاملات تعطیلات سے قبل مکمل کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جرمن قونصل خانے کے معمول کے اوقات کار کے مطابق ویزا اور قونصلر سیکشن پیر سے جمعہ صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلا رہتا ہے، جبکہ پاسپورٹ وصولی کی سہولت پیر سے جمعرات دوپہر 1:30 بجے سے 2:30 بجے تک دستیاب ہوتی ہے۔
قونصل خانے کی جانب سے شہریوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ دفتر آنے سے قبل تعطیلات کے شیڈول اور دیگر تازہ معلومات سرکاری ذرائع سے ضرور چیک کریں تاکہ غیر ضروری دشواری سے بچا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








