ورلڈ کپ: پاکستان دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرے گا۔فاطمہ ثنا کا آرٹیکل آئی سی سی پر شائع

تازہ ترین

تازہ ترین

فاطمہ ثنا
(فوٹو: آن لائن)

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے آئی سی سی پر شائع آرٹیکل میں کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کے دوران دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق آرٹیکل میں ورلڈ کپ سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کپتان فاطمہ ثنا نے کہا کہ انگلینڈ میں منعقد ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ بین الاقوامی سطح پر مہارت اور بہترین کھیل پیش کرنے کا ایک اور موقع ہے۔

آرٹیکل میں فاطمہ ثنا نے کہا کہ ورلڈ کپ عموماً جذبات، دباؤ اور یادیں لے کر آتے ہیں اور کرکٹرز کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ان چیزوں کا حصہ بنیں۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بھی ٹیم کی قیادت کرچکی ہوں جو میرے لیے اعزاز تھا۔

ویمن ٹیم کی کپتان نے کہا کہ میں ایک بار پھر ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کپتانی کیلئے پرجوش ہوں۔ ٹیم میں سینئر، تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا حسین امتزاج موجود ہے، ٹیم میں میچ جیتنے والی لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

کپتان فاطمہ ثنا نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں نشرہ سندھو، منیبہ علی اور سعدی اقبال جیسی کھلاڑی شامل ہیں جو تسلسل کے ساتھ پرفارم کرتی ہیں اور ٹیم دباؤ میں  کھیلنے کے اعتبار سے پہلے سے بہتر سوجھ بوجھ رکھتی ہے۔

فاطمہ ثنا نے کہا کہ ٹیم سمجھتی ہے کہ اسے مواقع سے فائدہ کیسے اٹھانا ہے اور ٹی 20 کرکٹ کے باعث ویمن کرکٹ کے فروغ کیلئے بڑا کام ہوا ہے۔ اس فارمیٹ سے ویمن کرکٹرز اپنی انرجی اور تفریح میں اضافہ کررہی ہیں اور شائقین کرکٹ کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔

Related Posts