اسلام آباد: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 98پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ، نیپرا قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 99 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی ، بجلی کی قیمت ایک روپے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا کل فیصلہ کرےگا۔
بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا، درخواست کے مطابق نومبر میں پانی سے 39.01 فیصد، کوئلے سے 27.31 فیصد، مقامی گیس سے 9.34 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 9.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کے مطابق ایٹمی ذرائع سے 11.55 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ 7 ارب 20 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، پیدا کی گئی بجلی پر 25ارب روپے لاگت آئی اور درآمدی گیس سے 10روپے 5 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔